لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا ۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت ، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا ، چینی ، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے ۔ سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری تبدیلی سرکار سے ناراض ہیں ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی فراہمی عوام کو ریلیف فراہم کرے گا ۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…