پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا،مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے تحفظ کے لیے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا-وزیراعلیٰ نے اربن فلڈنگ روکنے کے لیے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی-وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،جس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ دریائی سیلاب اور رودکوہی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا -موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کی گئی- روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لیے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لیے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی-اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔ لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *