اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صحت، تعلیم، آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطاعات و نشریات فواد چوہدری نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا، گیم چینجر پروگرام سے معیاری علاج غریب سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہرخاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو مل جائیں گے، صحت کارڈ کو اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی عوام کے علاج کیلئے بلا معاوضہ میسر ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…