پاکستان

پی آئی اے پر پابندی ختم، یورپ کی پروازیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ کا ٹویٹ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی کا خاتمہ ہوگیا، پی آئی اے اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کر دی، ایئر بلیو لمیٹڈ، کو بھی تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کامیابی وزارتِ ہوا بازی کی مکمل توجہ کے باعث ممکن ہوئی، آج ایک تاریخی دن ہے، وزارت ہوابازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کیا، بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیار کے مطابق حفاظتی نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجینسی کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوابازی ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا ،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے ، یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *