پنجاب

پنجاب میں بےروزگارافرادکوای ٹیکسی دینےکا فیصلہ

لاہورـ(قدرت روزنامہ)بے روزگار افراد اور آن لائن ٹیکسی سروس سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ای ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس کا بڑا حصہ ای ٹیکسی پر منتقل کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی سکیم لائی جارہی ہے،آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کو پر کشش پیکج پر الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،الیکٹرک گاڑیوں کی ڈائون پیمنٹ یا آسان اقساط پر آن لائن ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی جائیگی،الیکٹرک ٹیکسی سروس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئیگی بلکہ ڈرائیورز کو معاشی فائدہ بھی ہوگا۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے سٹڈی مکمل کر لی ہے جس کے مطابق ڈرائیورز کو پیٹرول کی مد چالیس فیصد تک بچت ہوگی، فیصلہ پنجاب میں آن لائن ٹیکسی کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *