پنجاب

ڈی چوک پر بہت غلط ہوا، جلسے اور احتجاج کو دوسروں کیلیے بھی حق سمجھتا ہوں، فضل الرحمان

رحیم یار خان(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک بہت غلط ہوا مگر پی ٹی آئی کو بھی اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگا۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قوم کو درست رخ دے سکیں، جلسے، احتجاج کو اپنے اور دوسروں کیلیے بھی حق سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر جو ہوا غلط ہوا، پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے وہ اپنے طرز عمل پر غور کرے، کارکن مخلص اور قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں بڑا احتجاجی مارچ کیا، اس احتجاج میں کوئی گملا ٹوٹا اور نہ ہی نقصان ہوا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی، صحافیوں کو بھی چاہیے وہ وقت کی نزاکت کو سمجھیں۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور دونوں صوبوں کی حکومتیں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات نہیں کررہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *