پاکستان

بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار ادا کرنا کوئی نئی بات نہیں، روبینہ خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی بہن روبینہ خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار ادا کرنا کوئی نئی بات نہیں، پنجاب میں بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے نظام کو چلانا سب کے سامنے ہے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں روبینہ خان نے کہا کہ مشال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی نئی فرح گوگی کہا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی جیل سے آنے کے بعد سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بڑی بہن نے کہا کہ جیل میں ہوتے ہوئے بھی بشریٰ بی بی مبینہ طور پر مشال یوسفزئی کے ذریعے سیاست کرتی رہیں، بشریٰ بی بی فیصلہ سازی اور تقرریاں کرنے میں شامل رہی ہیں، مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کے ساتھ اعلانات اور خطاب کرتی رہی ہیں۔

روبینہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاست میں نہ ہیں نہ پہلے تھیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں کردار ادا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام بھائی کو نقصان سے بچانا اور ساکھ قائم رکھنا ہے، جیل سے جاری بانی پی ٹی آئی کے بیانات کو صحیح طریقے سے سامنے لانا ہے، ہم سب بہنوں کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، بہنوں کی حکومتی عہدے کے ذریعے مال کمانے کی قطعی خواہش نہیں۔

روبینہ خان نے کہا کہ نئے اور پرانے پاکستان میں یہی فرق ہے، ہمیشہ کہا کہ پرانے پاکستان کی گندگی سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *