پنجاب

بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، وقاص اکرم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پر امن احتجاج کی اجازت نہیں، فتنہ وہ ہے جو پر امن لوگوں کی جان لیتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہے، سیکڑوں لاپتا ہیں، اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کےلیے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکاروں کی شہادت میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں، تحقیقات کرائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *