لاہور:کالعدم جماعت کا احتجاج ۔ مختلف علاقے سیل ۔۔۔میٹرو بس سروس بھی محدود

(قدرت روزنامہ)کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کو خط لکھ کر لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی، لاہور میں آج ملتان روڈ، گرینڈ بیٹری اسٹاپ، اقبال ٹاؤن، نواں کوٹ، سمن آباد اور سبزہ زار میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ ملتان روڈ پر سمن آباد موڑ کے قریب اورگرڈ اسٹیشن اسٹاپ پر کنٹینرز لگادیے گئے ہیں جب کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں بلیوارڈ پر بھی دبئی چوک میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، اہم سڑکیں بند ہونے سے شہریوں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ میٹرو بس سروس بھی ایم اے او کالج تک محدود کر دی گئی ہے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گجو متہ سے ایم اے او کالج تک میٹرو بس چلے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا میں نرمی۔ حرم میں تقریباڈیڑھ سال بعد پہلی نماز جمعہ کا بھرپور اہتمام

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

20 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

32 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

54 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

1 hour ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago