بلوچستان

دکی، کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور 17 دن بعد بازیاب


دکی(قدرت روزنامہ)غڑواس سے اغواء ہونے والے کنسٹرکشن کمپنی کے تین مزدور بازیاب ہوگئے ایس ایچ او ہمایوں خان ناصر کے مطابق اغواء ہونے والے تینوں مزدور کویٹہ کے پہاڑی علاقے میں اغواء کاروں نے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان ،نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان اقوام مریانی ساکنان کچلاک شامل ہیں۔بازیاب ہونے والے تینوں مزدور اپنے گھر کچلاک پہنچ گئے ہیں۔تینوں مزدور 13 نومبر کو دکی سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلئے تھے۔بازیاب ہونے والے مزدور 17 دن بعد بازیاب ہوئے ہیں۔13 نمبر کو مسلح افراد نے دکی تا چمالنگ روڈ تعمیر کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کرکے مزدور اغواء کئے تھے ۔مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری سمیت مکمل سامان اور کیمپ کو آگ لگا کر نزر آتش کردی تھی..

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *