آزاد کشمیر میں مراد سعید اور علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ

مظفرآباد (قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پی ٹی آئی قیادت کی گاڑیوں پر پتھراؤ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں کیا گیا،واقعے میں تنویر الیاس کے اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا . تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اورپاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی جلسے کیے جارہے ہیں .

گزشتہ روز وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور جلسے کیلئے فارق حیدر کے حلقے میں جارہے تھے کہ راستے میں پہاڑوں کے اوپر سے ان پر پتھر پھینکے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی . مراد سعید کی گاڑی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ نامعلوم لوگوں کی جانب سے کی گئی، واقعے میں پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس کے اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے . پی ٹی آئی کے قافلے میں وفاقی وزیر مراد سعید، علی امین گنڈا پور،تنویرالیاس اور مقامی قیادت موجود تھی . پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی کارکنان نے ہمارے قافلے پر پتھراؤاور ہوائی فائرنگ کی، فاروق حیدر نے مراد سعید کو حلقے میں داخل ہونے سے متعلق دھمکی دی تھی، آج راجا فاروق حیدر کے حلقے میں داخل ہوئے تو پتھراؤ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کی آمد پر سڑکوں پر ڈنڈا بردار لوگ بھی موجود تھے، یہ واقعہ فاروق حیدر کی دھمکی کے بعد پیش آیا ہے . دوسری جانب ایل اے 33 حلقہ 6 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کامیاب ترین انتخابی دورہ یونین کونسل گجربانڈی،چکہامہ ایک سابق امیدوار اسمبلی اور ایک موجودہ آزاد امیدوار اسمبلی سمیت سینکڑوں کارکنان دوسری سیاسی جماعتوں کو الوداع کہہ کر مسلم لیگ ن کے قافلے میں شامل ہو گئے کٹھائی بالا سے ناراض کارکنان دوبارہ مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے جبکہ چکاں بانڈی،دوارٹھہ خاطر ناڑ گرمنڈہ،گہل،جبڑا چھم ڈوبہ سیداں محمدو بیلہ اور دیگر مقامات سے سیکڑوں کارکنان پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے وزیر اعظم آزاد کشمیر جگہ جگہ شاندار استقبال مختلف مقامات پر شاندار اجتماعات منعقد ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر پورا دن اور ارت یونین کونسل گوجرنابڈی اور چکہامہ کے اندر مسلم لیگ ن کے پروگرامات میں مصروف رہے ان کے دورہ کے دوران صدر مسلم لیگ ن محمد فرید خان،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن مرذا آصف علی مغل،سید محمد اسلم کاظمی،میر خالد لطیف،راجہ نثار علی کان ترک،سید امتیاز ہمدانی اور دیگر وزیر اعظم کے قافلے میں پیش پیش رہے اس دورہ کے بعد مسلم لیگ ن کی یونین کونسل گوجربانڈی اور چکہامہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو اپنے سیاسی حریف پر برتری حاصل ہو گئی جس کی وجہ سے حلقہ ۷ میں مسلم لیگ ن کی انتخابی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے ان کے دورہ کے دوران ہر وارڈ کی سطح پر عوام کا ایک ہی نقطہ نظر دیکھنے میں آیا کہ ریاست کی بقا ء اس کی عزت و وقار کے راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کامیابی ضروری ہے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ریاست کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ تب ہی ہو سکتا جب ریاست کے عوام میرا ساتھ دیں گے میری زندگی میں وحدت کشمیر کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا ریاست ہو گئی تو سیاست ہو گی فی الحال ہم نے ریاست کی شناخت کو بچانا ہے مجھے جہلم ویلی کے کارکنان اور عوام پر فخر ہے کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا دارالحکومت کی منتقلی کی بات آئی تو پوری قوم میرے ساتھ کھڑی ہو گئی اور ہم نے ملکر دارالحکومت کو منتقل ہونے سے بچا لیا مگر اب معاملہ اس سے بڑھ کر ہے اب ریاست کے وجود کا معاملہ ہے جس کا سودہ عمران خان کر چکا ہے اور وہ ان الیکشن میں آزاد کشمیر میں کمزور وزیر اعظم کی تلاش میں ہے جو اس کے مقصد کی تکمیل کر سکے ہم ریاست کی بقاء اور اس کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں وحدت کشمیر کسی بھی حال میں تقسیم نہیں ہونے دیں گئے نہ کہ آزاد کشمیر کو کسی صوبے میں ضم ہونے دیں گئے انہوں نے خبردار کیا کہ اسلام آباد کے حکمران آزاد کشمیر میں ریاست کے لوگوں کے ضمیروں کی خریدوفروخت کے سلسلہ کو بند کریں ورنہ اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گئے جس پی ٹی آئی نے پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا معیشت کا بیڑا غرق کردیا غریب کے منہ سے کمرتوڑ مہنگائی کر کے روٹی کا نوالہ چھین لیا اور پاکستان سے روزگار کے مواقع چھین لئے ملک میں بہودہ کلچر کو فروغ دیا اب وہ اس ریاست کے عوام کے ساتھ کون سا کھیل کھیلنا چاہتی ہے ریاست کے عوام ان کے پلان سے اگاہ ہیں اسلام آباد سے چلنے والے ہوا کے رخ کو ریاست کے عوام نے اسلام آباد کے ایوان کی طرف موڑ دیا ہے ریاست کے عوام غیرت مند ہیں وہ اسلام آباد حکومت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گئے اور 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنے محب کشمیری ہونے کا ثبوت دیں گے . . .

متعلقہ خبریں