سماجی فاصلے کی شرط ختم ہونے کے بعد پہلی نماز جمعہ‘ مسجد الحرام کے مزید 50 دروازے کھول دیے گئے

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سماجی فاصلے کی شرط ختم ہونے کے بعد پہلی نماز جمعہ کے موقع پر مسجد الحرام کے مزید 50 دروازے کھول دیے گئے ، نماز جمعہ کے لیے آنے والوں کی سہولت کی خاطر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جو زائرین میں تقسیم کی جائیں گی ، اس موقع پر معمر اور معذور افراد کے لیے 5 ہزار الیکٹریکل اور سادہ وہیل چیئرز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امورحرمین کے شعبہ برائے خدمات ، فیلڈ آپریشن و ماحولیاتی تحفظ کے انڈرسیکریٹری محمد الجابری نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے اور مکمل افرادی گنجائش بحال کیے جانے کے بعد آنے والے زائرین اور نمازیوں کو بہترسہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید 50 دروازے کھول دیے گئے ہیں ، مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو انتہائی حساس نوعیت کے ہیں ، تھرمل کیمرے ایک سیکینڈ میں 6 سے 8 افراد کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے آنے والے کسی شخص کا جسمانی درجہ حرارت معلوم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں اور ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کے لیے 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے ، مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر 500 سے زائد خود کار سینیٹائزر بوتلوں کو نصب کیا گیا ہے جن کے ذریعے زائرین اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرسکتے ہیں ، خود کار سینیٹائزر بوتلوں کو ہاتھ سے دبانے کی ضرورت نہیں ہوتی محض ہاتھ سامنے لانے پرمخصوص مقدار میں سینیٹائزر نکل کرہاتھ پر آ جاتا ہے۔

Recent Posts

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

6 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

12 mins ago

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالآخر آگیا وہ پھل جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے،…

21 mins ago

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

32 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

38 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

43 mins ago