ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار کلو جعلی مال تلف

(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں بندر روڈ پر مضرصحت جعلی کیچپ اور ساسز تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ پر چھاپہ کر 5 ہزار کلو جعلی مال تلف کردیا گیا ہے .

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2502 کلو ناقص خام مال تلف، 1800 کلوزائدالمیعاد پلپ، 700 کلو ناقص کیچپ اور 2 کلو کھلے رنگ ضبط کیا گیا ہے . ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ کیچپ اور ساسزکی تیاری میں ایکسپائر پلپ کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی، قوانین کے خلاف مضر صحت کھلے رنگوں اورکیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا . انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران اسٹوریج اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ اورمعروف برانڈز کی پیکنگ بھی موقع پر پائی گئیہے . رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جعل ساز مافیا خوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ سستے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں . واضح رہے کہ کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کردہ ناقص ساسز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں