ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار کلو جعلی مال تلف

(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں بندر روڈ پر مضرصحت جعلی کیچپ اور ساسز تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ پر چھاپہ کر 5 ہزار کلو جعلی مال تلف کردیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2502 کلو ناقص خام مال تلف، 1800 کلوزائدالمیعاد پلپ، 700 کلو ناقص کیچپ اور 2 کلو کھلے رنگ ضبط کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ کیچپ اور ساسزکی تیاری میں ایکسپائر پلپ کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی، قوانین کے خلاف مضر صحت کھلے رنگوں اورکیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران اسٹوریج اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ اورمعروف برانڈز کی پیکنگ بھی موقع پر پائی گئیہے۔

رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جعل ساز مافیا خوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ سستے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کردہ ناقص ساسز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔

Recent Posts

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

8 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

20 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

28 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

47 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

50 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

51 mins ago