وزیر اعظم کا دورہ لاہور: گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلیٰ میں موجود ہیں ، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مو قع پروزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا، حلقہ این اے 133 کے انتخابات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

گورنرپنجاب نے وزیراعظم کو بتایاکہ یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدورسمیت 30 یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

گورنرپنجاب نے وزیرعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ برسلز، ہنگری، اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں ،انشاءاللہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

چوہدری محمد سرورنے بتایاکہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین امن کے لیے پاکستانی کردار کے متعرف ہیں، افغان امن عمل کے لیے پاکستانی کردار کو یورپ میں سب سراہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔

اس مو قع پرچوہدری محمد سرور نے مزید بتایاکہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلقہ این اے 133 کے انتخابات کے بارے میں حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عشرہ رحمت العالمینﷺ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Recent Posts

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

10 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

22 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

30 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

48 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

51 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

52 mins ago