اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں . انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی . حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی ، مزید مہنگائی ، مزید بے روزگاری ہے . واضح رہے کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل ، کہا مرکز ، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں .
تفصیلات کے مطابق ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے لیے شہباز شریف نے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کر دی .
متعلقہ خبریں