شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل ، کہا مرکز ، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں ۔

تفصیلات کے مطابق ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے لیے شہباز شریف نے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کر دی ۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی ۔ حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی ، مزید مہنگائی ، مزید بے روزگاری ہے ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

13 mins ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

22 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

35 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

43 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

1 hour ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

1 hour ago