انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا، یہ نہیں سوچا . انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے، وہ الیکشن لڑیں، منتخب ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں . مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھل چکے ہیں، جن کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں . گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں ہوئی . گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ایکسچینج ریٹ جون 2019 سے مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے، ادائیگیوں کا دباؤ اس لیے ہے کہ ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف گورنر اسٹیٹ بینک پر برس پڑے اور کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں انہوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے .
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ قرضے بڑھے ہیں، رضا باقر نے سنگدلی دکھائی .
متعلقہ خبریں