15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 15 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا جو دو مراحل میں کرائے جائیں گے۔محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات وقت پر کرانا چاہتی تھی تاہم کورونا وبا، فاٹا انضمام، حد بندی اور مغربی

سرحدوں پر امن وامان کے مسائل کے باعث بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر ہوئی۔خط کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول دیا گیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات ہوں گے ، دوسرے مرحلے میں اگلے سال 25 مارچ کو چیئرمین تحصیل گورنمنٹ کے انتخابات کرائے جائیں گے۔خط میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور انتخابات کا انعقاد شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے، دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

43 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

55 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago