موسم

سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات میں بادل چھائے ہوئے ہیں، اور مختلف سیاحتی مقامات جن میں کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ، گبرال اور شاہی باغ میں برف باری ہورہی ہے۔

سیاحتی مقامات پر برف باری کی خبر سنتے ہی سیاحوں نے کالام کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 2 دسمبر تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *