ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اور کھلاڑیوں نے انہماک کے ساتھ چیمپئنزٹرافی فائنل کی ویڈیو دیکھی . ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے دبئی اجلاس میں بھارت سے میچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس دوران کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ پر چیمپئنز ٹرافی کی مثال دی گئی . بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ نارمل رہیں اور اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں جبکہ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ آپ بھارت کوہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی . ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف شکست پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی تاہم کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے 2017 چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں بھارت کیخلاف جیت کے حوالے سے فاتح ٹیم کے اراکین کے مختصر انٹرویوز دکھائے گئے .
متعلقہ خبریں