(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 روپے 14پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے67 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہوگا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…