سندھ

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ کی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اور کنٹرول ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو اور فائربریگیڈ کی ٹیموں کے ساتھ ایمبولینسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔

عمارت کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آگ رمپا پلازہ کی چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔ آگ بجھانے کے لیے ایک اسنارکل اور پانچ فائر ٹینڈرز سرگرم عمل ہیں جبکہ مزید دو گاڑیوں کی آمد کے بعد فائر ٹینڈرز کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔

رمپا پلازہ میں گاڑیوں کے پرزے، ٹائر اور گودام موجود ہیں جو آگ کی شدت بڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ یہ ایک ترقی پذیر واقعہ ہے، اور مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *