بی اے پی اور متحدہ اپوزیشن کے مبینہ لاپتہ ارکان کی بازیابی کیلئے گورنر بلوچستان، چیف سیکرٹری و آئی جی پولیس کو خط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ اپوزیشن نے مبینہ لاپتہ ارکان کی بازیابی کیلئے گورنربلوچستان،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھ دئیے۔خط کے متن میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تحریک پر ارکان اسمبلی اکبر آسکانی،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین اور ماہ جبین شیران نے دستخط کئے تھے تحریک12اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی میں پیش ہوئی تھی یہ کہ حسب آئین وقانون گورنربلوچستان نے اسمبلی کااجلاس 20اکتوبر کو 2021ء کیلئے طلب کیارتھا

مذکورہ ممبران نے اجلاس میں حاضر ہوکر اپنے موقف کی تائید میں عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینا تھا لیکن جام کمال نے مذکورہ چار ارکان کو گرفتارکرکے حبس بے جا میں رکھاہے جو قابل مواخذہ جرم ہے،لہٰذاء آپ سے استدعا ہے کہ اکبرآسکانی،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین اور ماہ جبین شیران کو فوری طورپر بازیاب کرائیں اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔درخواستوں پر سردارعبدالرحمن کھیتران،ملک سکندرایڈووکیٹ، ملک نصیراحمدشاہوانی،نصراللہ زیرے،میراسد اللہ بلوچ،میر یونس عزیز زہری،عبدالواحد صدیقی اور محمداکبر مینگل نے دستخط کئے ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

3 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

10 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

10 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

24 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

38 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

43 mins ago