اچھا موبائل خریدنے کیلئے یہ چند باتیں جاننا بہت ضروری ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل کی دنیا میں ہر روز ایک نئی ٹیکنالوجی کا اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر شخص کو نیا موبائل خریدنے کی چاہ ہوتی ہے ۔لیکن نیا موبائل خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے البتہ جو لوگ نیا موبائل خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ موبائل خریدنے سے پہلے ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔

1۔ اسٹوریج
یاد رکھیں کہ صرف زیادہ روم والا فون زیادہ فائلز کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگر صارف کا استعمال بہت کم یا عام ہے تو اس کے لیے دو جی بی ریم اور 16 جی بی میموری والا فون کافی ہے جبکہ اس کو میموری کو کارڈ کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

اسی طرح جو لوگ موبائل میں بہت زیادہ ڈیٹا رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے 128 جی بی اور اس سے بھی زیادہ میموری کے فون دسیتاب ہیں جبکہ ان میں بھی زیادہ تر میموری کارڈ کا آپشن ہوتا ہے، ان فونز کی ریم بھی زیادہ ہوتی ہے۔

2۔ کمیرا:
یمرے کچھ صارفین کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور وہ فون خریدتے وقت فوکس کیمرے پر ہی رکھتے ہیں۔

مارکیٹ میں کمپنیاں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے زیادہ میگا پکسلز دینے کی کوشش میں ہیں لیکن ضروری نہیں کہ زیادہ پگسلز والے کیمرے زیادہ معیاری بھی ہوں کیونہ تصویر کے معیار کا تعلق آئی ایس او اور اپرچر لیول کے ساتھ ساتھ آٹو فوکس اسپیڈ سے بھی ہے۔

3۔ بیٹری لائف:
بیٹری کی خصوصیات بھی موبائل کے صارف کے استعمال کے حساب سے مختلف ہوتی ہیں۔

اگر صارف ان لوگوں میں سے ہے جو ہے جو ایک ہی وقت میں سمارٹ ایپلی کیشنز کا ایک سیٹ کھولتے ہیں، یا ایک گیمر جو دن بھر گیمز کے فیچر پر رہتا ہے، یا پھر ڈیوائس پر بہت زیادہ ویڈیو دیکھنے والا ہے، اس کو چاہیے کہ وہ لمبی بڑی بیٹری والے موبائل خریدے۔

4۔ آپریٹنگ سسٹم:
اس وقت دو آپریٹنگ سسٹم موجود ہیں، ایک ہے آئی او ایس، جو ایپل ڈیوائسز کے لیے ہے اور دوسرا ہے اینڈرائیڈ جو دوسری مسابقتی ڈیوائسز میں استعمال ہوتا ہے، اہم بات یہ بھی ہے کہ کمپنیاں مزید فیچرز ڈالنے کے لیے اینڈرائیڈ سسٹم میں تبدیلیاں بھی کرتی رہتی ہیں۔

5۔ پروسیسر:
زیادہ استعمال رکھنے والے صارفین کے لیے بہتر ہے کہ فون کوالکم اسنیپ ڈریگن 652 اور اسنیپ ڈریگن 820 اور 821 کا پروسیسر رکھتا ہو جبکہ عام صارفین وہ فون بھی استعمال کر سکتے ہیں جو میڈیا ٹیک پروسیسر کے ساتھ آتے ہیں۔

Recent Posts

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

13 mins ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

15 mins ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

22 mins ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

28 mins ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

1 hour ago

گھی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےسبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی…

1 hour ago