ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سردار عبدالرحمٰن کھتران، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ زیرے، میر اسد بلوچ، عبدالواحد صدیقی، یونس زیری اور اکبر مینگل شامل تھے۔
ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت میں آئینی اور جمہوری طریقہ کار کو اختیار کرنے سے ہی عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، میری ذاتی خواہش اور کوشش ہے کہ تمام امور و معاملات باہمی افہام تفہیم اور جمہوری طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے جس کی پاسداری تمام پارلیمنٹیرینز پر لازم ہے، آئیں پاکستان کے علاوہ زندگی کے معاملات کو طے کرنے کیلئے ہماری اپنی شاندار اقدار و روایات بھی ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی نے گورنر بلوچستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اراکین کے تحفظات اور مطالبات کو آئین کے دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

10 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

24 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

28 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

35 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی ایس آئی) سنبھالیں گے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی…

46 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

پاکپتن (قدرت روزنامہ)پاکپتن میں دوران ڈکیتی ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا…

57 mins ago