پنجاب

موٹروے ایم 3 پر کوسٹر کو خوفناک حادثہ، 3 خواتین جاں بحق

ننکانہ صاحب (قدرت روزنامہ) پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں موٹروے ایم 3 پر ریسٹ ایریا کے قریب کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 33 مسافر زخمی ہوگئے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 3 پر ننکانہ ریسٹ ایریا کے قریب تیز فتار کوسٹر بے قابو ہو کر مزدا سے ٹکرا کر موٹر وے سے نیچے گرگئی، جس کے نتیجے میں 6 سالہ پچی سمیت 3 خواتین جاں بحق اور 33 مسافر زخمی ہوگیے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار کوسٹر CAF 5653 ملتان سے لاہور سیالکوٹ جارہی تھی۔

میں اپنے ہی آرڈر کا خود ہی شکار ہو گیا تھا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت درخواست پر ریمارکس
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شدید زخمی ہونے والی خواتین سمیت 18 مسافروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 15 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

موٹروے حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ نبیلہ، 35 سالہ شاہدہ بی بی اور 6 سالہ مورین فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں 45 سالہ جعفر، 30 سالہ غلام عباس، 40 سالہ اعجاز، 14 سالہ حماد علی، 45 سالہ کلثوم بی بی، 15 سالہ ابرش فاطمہ، 9 سالہ فدا فاطمہ، 50 سالہ غلام مصطفیٰ ، 25 سالہ جمیل، 30 سالہ شعبان، 35 سالہ صغیر، 40 سالہ ارشد، 30 سالہ امتیاز، 14 سالہ راشدہ، 39 سالہ سمیرا، 45 سالہ اعظم، 35 سالہ مسرت بی بی اور 70 سالہ عنایت علی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *