حکومت نے طالبان کیخلاف اسلحہ دینے کی پیشکش کی، ہم نے انکار کردیا، گلبدین حکمت یار

(قدرت روزنامہ)سربراہ حزب اسلامی اور سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ ہمیں افغان حکومت نے طالبان کے خلاف اسلحہ دینے کی پیشکش کی، ہم نے اسلحہ لینے اور طالبان سے جنگ کرنے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان سے متعلق بیان قابل تحسین ہے۔

گلبدین حکمت یار نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ماضی میں غلطیاں کیں اب کوئی فیورٹ نہیں۔

طالبان کے زیرِ قبضہ اضلاع میں خواتین بیروزگار ہوگئیں: افغان مذاکراتی ٹیم

تاہم انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان میں حزب اسلامی کا ذکر کیا جو درست نہیں تھا، سوویت یونین کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان نے کب ہماری مدد کی؟

ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر اشرف غنی کو استعفے اور عبوری حکومت کے قیام پر قائل کرلیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ افغان حکومت کے بعض عناصر نے اشرف غنی کو غلط مشورے دیے۔

طالبان کی موجودہ حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے سابق افغان وزیراعظم نے کہا کہ طالبان شہروں پر قبضہ کرلیں اور ملک میں جنگ بھی رہے تو بدبختی قائم رہے گی۔

سینکڑوں افغانی سرحد پار کر کے تاجکستان چلے گئے، خبر ایجنسی

گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ طالبان اگر پُرامن راستہ اختیار کرلیں تو ان کا ساتھ دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمیں افغان حکومت نے طالبان کے خلاف اسلحہ دینے کی پیشکش کی، ہم نے اسلحہ لینے اور طالبان سے جنگ کرنے سے انکار کردیا۔

سربراہ حزب اسلامی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے فوری سیزفائر ہونا چاہیے، جبکہ عبوری حکومت اور انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدار ہونا چاہیے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago