سندھ

پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکے گا، یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *