سندھ

علی وزیر گڈانی جیل منتقل، عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے

کراچی(قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کے کیس میں جیل میں قید علی وزیر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

علی وزیر کے وکیل نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو بلوچستان کی گڈانی جیل منتقل کردیا گیا ہے جس کے سبب ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ وقت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف سال 2018 میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

الزام کے مطابق ملزمان نے عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں علی وزیر اور مصطفیٰ خان گرفتار ہیں جبکہ دیگر ملزمان امان خان اور عمیر خان ضمانت پر رہا ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *