پنجاب

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔اے ٹی سی میں درخواست 3 دسمبر کو دائر کی گئی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی طرف سے دائر درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کیا۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات 3 دسمبر کو ہی کروائی گئی۔جیل حکام کی رپورٹ پر عدالت نے درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور درخواست خارج کردی۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *