(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ازبکستان دورے کے دو اہم مقاصد ہیں، یہ دورہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سیکیورٹی اور معاشی در کھولے گا۔
ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے، آج شام وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کی ملاقات ہوگی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس دورے کے دو اہم مقاصد ہیں۔
وزیرِ اعظم کا پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب
انھوں نے پہلے مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان ازبکستان کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کراچی یا گوادر کی بندرگاہ سے تاشقند تک تجارت بڑھائی جائے، اس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دورے کا دوسرا حصہ افغانستان میں امن سے متعلق ہے، کل اہم کانفرنس ہے اور پاکستان علاقائی روابط پر بات کرے گا۔
پاک ازبک دو تین معاہدے ہونگے: وزیرِ خارجہ
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں گے کہ کیوں اس خطے کا آپس میں رابطہ ضروری ہے، اس کے نتیجے میں معیشت کی وسعت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ازبکستان آمد پر شایان شان طریقے سے استقبال کیا گیا، تاشقند میں آئے تاجروں کو کاروبار کے بہترین مواقع ملے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعطم کا یہ دورہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سیکیورٹی اور معاشی در کھولے گا۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…