لاپتہ افراد بازیابی کمیشن،دو لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں چوتھے دن کی سماعت مکمل کرلی جمعہ کو کمیشن میں دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے افغانستان کے جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوئی ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے چوتھے روز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیں جمعہ کو کمیشن میں دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت ہوئی چوتھے روز کی سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے افغانستان کیبلگرام جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ نوشکی سے لاپتہ ایک شخص کا کیس لاپتہ کے زمرے میں نہ انے پر خارج کردیا گیا,کمیشن چار روز کے دوران 46لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے،،اس دوران دو لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی،دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ ایک لاپتہ شخص کا کیس خارج کیا گیا کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

36 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

41 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago