تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے 25اکتوبر بروز پیر کے روز اجلاس طلب،رائے شماری کا طریقہ کار جاری کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ گوشوارہ ششم کے تحت رائے شماری ہوگی۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے طریقہ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی۔ جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 136جسے قواعد انضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر19(ب)کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر گوشوارہ ششم کے تحت رائے شماری کا طریقہ کار سے ہوں گے۔ وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر رائے شماری کے آغاز سے قبل اسپیکر ہدایت دے گا کہ پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں تاکہ جو معزز اراکین اسمبلی ایوان میں موجود نہ ہوں وہ ایوان میں تشریف لائیں۔گھنٹیاں بند ہونے کے فورا بعد ایوان کی جانب سے تمام داخلی راستے بند کردیئے جائینگے ہرداخلی راستے پر اسمبلی اسٹاف اس وقت تک تعینات رہیں گی جب تک قرار داد پر رائے شماری کا مرحلہ مکمل نہیں ہوجاتا اور اس وقت تک ان راستوں پر کسی کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس کے بعد اسپیکر اعلان کرے گا کہ جو اراکین اسمبلی وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار کی حمایت میں اپنے ووٹ ریکارد کرنا چاہتے ہیں کہ وہ لابی Aجوکہ لائبریری کی طرف کھلتا ہے میں تعینات اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز(Tellers) جوکہ ڈیسک پر موجود ہونگے کو ڈویژن لسٹ میں الاٹ شدہ نمبر میں اپنے ووٹ کا باقاعدہ ریکارڈ کرائیں گے۔معزز اراکین اسمبلی اپنے ووٹ ریکارڈ کرانے کے بعد اس وقت تک واپس اسمبلی ہال میں نہیں آئیں گے جب تک اسپیکر کو یہ تسلی نہ ہوکہ قرار داد پر ووٹ کے خواہش مند تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹ ریکارڈ کرالئے ہیں تب اسپیکر اعلان کرے گا کہ ووٹوں کا مرحلہ مکمل ہوا۔ ووٹوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی ڈویژن لسٹ اکٹھا کرکے ووٹوں کی گنتی کرے گا اور ریکارد شدہ ووٹوں کا نتیجہ اسپیکر اسمبلی کو پیش کرے گا۔ اس کے بعد اسپیکر سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت دے گا کہ دومنٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی جائے تاکہ جو معزز اراکین اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے ہیں وہ واپس ایوان میں تشریف لے آئیں۔ جب گھنٹیاں بجنا بند ہوجائیں تب جناب اسپیکر اسمبلی کے سامنے قرار داد پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

8 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

1 hour ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago