بلوچستان ہائی کورٹ، مبینہ لاپتہ ارکان اسمبلی سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ارکان اسمبلی کی مبینہ لاپتہ ارکان اسمبلی سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج کردی۔ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصر اللہ زیرے، اکبر مینگل، سردار عبد الرحمان کھیتران و دیگر اپنے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سادہ درخواست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو دی تھی کہ 4 ارکان اسمبلی کو بازیاب کرایا جائے ان انہیں لاپتہ کیا گیا ہے عوام کے مسائل سننا اچھی بات ہے ہماری درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کیا تاہم چیف جسٹس کی جانب سے قانونی پوائنٹ کی بنا پر درخواست مسترد کر دی گئی اب ہم قانونی تقاضے پورے کرکے دوبارہ درخواست دائر کریں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

1 min ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

12 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

35 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

59 mins ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

1 hour ago