ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ 25 اکتوبر کو جام کمال خان سرخرو ہونگے اور کامیابی ان کا مقدر بنے گی ایک دو ناراض اراکین اسمبلی کو چھوڑ کر دیگر تمام دوستوں کو منا لیں گے کسی معزز ممبر اسمبلی کو لاپتہ نہیں کیا گیا ہے وہ اپنی مرضی سے اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے تھے بی اے پی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے پارٹی کو ٹوڑنے والوں کی سازشیں ناکام ہونگی ہم پارٹی میں اکثریت والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جام کمال خان قائدانہ صلاحیت کے مالک ہیں جنہوں نے صوبے بھر میں تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل شروع کیا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جام کمال پہلے وزیر اعلی جنہوں نے صوبے بھر میں مساوات کے عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی عمل کی اسکیمات متعارف کروائیں لاپتہ ارکین اسمبلی کی باتیں کرنے والے اپنا سیاسی شوشہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے کہا کہ ہمارا نظریہ جمہوری ہے اور ہم جمہوریت کے نظام پر یقین رکھتے ہیں 25 اکتوبر کو حق اور سچ کی جیت ہوگی اور جام کمال خان عالیانی کے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد دم توڑ دے گی اور مخالفین کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ہم مخالفین کو بھی جام کمال خان کی کامیابی کی مٹھائی کھلوائیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان پانچ سال بحیثیت وزیر اعلیٰ اپنی مدت پوری کریں گے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…