حکومت مخالف لانگ مارچ! میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان پیدا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت مخالف احتجاج لانگ مارچ میں تبدیل ہوا تو اس کیلئے میاں نواز شریف لندن سے وطن واپس آ سکتے ہیں۔یہ اہم انکشاف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد کے تحت آج حکومت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم

لیگ (ن) نے ابھی پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگر اسے لانگ مارچ میں بدلا گیا تو اس کی قیادت میاں شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی جبکہ اس اہم مرحلے میں پارٹی قائد نواز شریف کی بھی وطن واپسی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس میں حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے اس اجلاس میں پارٹی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم یا شہباز شریف اس کی قیادت کرینگے جبکہ اسلام آباد پہنچے پر نواز شریف بھی وطن واپس آ سکتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

53 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

1 hour ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago