مادھوری نے ریکھا کے ساتھ فلم ’سلسلہ‘ کی یاد تازہ کردی

(قدرت روزنامہ)لیجنڈری بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کوئن ریکھا کے ساتھ مل کر فلم ’سلسلہ‘ کی یاد تاذہ کردی . دونوں نے پروگرام ڈانس دیوانے سیز 3 کے سیٹ پر فلم کا مشہورِ زمانہ سین ڈائیلاگ کے ساتھ دہرایا .

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی دونوں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ریکھا کی دوبارہ اسی سین پر اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے . نند بھابھی کے رشتے پر سوال، صبا کا زبردست جواب فلم سلسلہ 1981 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی جلوہ گر ہوئے . فلم کے منظر نامے کے مطابق جیابچن امیتابھ بچن کی اہلیہ کا ہی کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ ریکھا امیتابھ بچن کی محبوبہ کا کردار نبھارہی تھیں . یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ وہی زمانہ تھا جب جیا بچن سے شادی کے بعد ریکھا اور امیتابھ بچن کے تعلقات کی باتیں زبان زدِ عام تھیں . . .

متعلقہ خبریں