مادھوری نے ریکھا کے ساتھ فلم ’سلسلہ‘ کی یاد تازہ کردی

(قدرت روزنامہ)لیجنڈری بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کوئن ریکھا کے ساتھ مل کر فلم ’سلسلہ‘ کی یاد تاذہ کردی۔

دونوں نے پروگرام ڈانس دیوانے سیز 3 کے سیٹ پر فلم کا مشہورِ زمانہ سین ڈائیلاگ کے ساتھ دہرایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی دونوں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ریکھا کی دوبارہ اسی سین پر اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

نند بھابھی کے رشتے پر سوال، صبا کا زبردست جواب

فلم سلسلہ 1981 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی جلوہ گر ہوئے۔

فلم کے منظر نامے کے مطابق جیابچن امیتابھ بچن کی اہلیہ کا ہی کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ ریکھا امیتابھ بچن کی محبوبہ کا کردار نبھارہی تھیں۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ وہی زمانہ تھا جب جیا بچن سے شادی کے بعد ریکھا اور امیتابھ بچن کے تعلقات کی باتیں زبان زدِ عام تھیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago