ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو (قدرت روزنامہ) ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان مزاری کی آپس میں ہونے والی ٹوئٹر پر گفتگو بارے باتیں کرتے رہے۔ روس کے دارالحکومت میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول کر نجی باتیں کرتے رہے جس کی

ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ریکارڈنگ کے مطابق ایک پاکستانی سفیر نے دوسرے کو ایک لطیفہ سناتے ہوئے شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی بحث دکھائی۔ایک سفیر نے کہا کہ ان کی شیریں مزاری سے اچھی دوستی رہی ہے، وہ بائیں بازو کے نظریات رکھتی تھیں لیکن ہمیشہ سے ان کا سٹائل جارحانہ رہا ہے۔پاکستانی سفارتکاروں کی سوشل میڈیا پر چغلیوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی رسوائی قرار دیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

21 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

32 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

55 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

1 hour ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago