گیس کی قیمت میں مزید اضافے پر غور! کم سے کم بل 200 روپے کی بجائے کتنا کیا جانے والا ہے؟آپ جانیں گے تو سر پکڑ لیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے صارف دشمن ٹیرف متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی اور قدرتی گیس کو ملا کر ٹیرف کو تبدیل کر دیا جائیگا، گھریلو صارفین کے ماہانہ بل میں سولہ سو روپے اضافہ ہونے کے تجاویز سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 200 روپے آنے والا بل اب 1800 روپے کر دیے جانے کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر قدرتی گیس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران اور قلت پیدا ہونامعمول ہوتا جا رہا ہے، بحران اور قلت پر قابو پانے کے لئے حکومت نے درآمد ہونے والی گیس پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے، اس دوران حکومت نے گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت قدرتی گیس اور ایل این جی کو ملا کر نیا ٹیرف متعارف کروایا جائیگا، جس کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے اضافہ ہو جائیگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور، سی این جی سمیت دیگر سیکٹر کو پہلے ہی ایل این جی پر منتقل کر دیا ہے، تاہم اب گھریلو صارفین کی منتقل ہونے سے فی یونٹ بل دو سو سے بڑھ کر دو ہزار روپے تک ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے گیس بحران پر قابو پانے کے لئے گھریلو صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ نہ صرف ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا بلکہ چولہا جلانا بھی ناممکن ہو جائیگا۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

17 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago