’’چھ اکتوبر کو جو فیصلہ ہوا من و عن اُسی پرعملدرآمد ہو گا‘‘حکومت گرے گی یا نہیں؟ سینئر صحافی نے اپوزیشن کو بڑی خبر دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل جی این این پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری رائے میں چھ اکتوبر کو جو فیصلہ ہوا من و عن اُسی پر عملدرآمد ہو گا ، اس حوالے سے ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے

خیال میں یہ موومنٹ اب بلوچستان تک نہیں جائے گا، لیکن اُن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا جو کہتے ہیں کہ حکومت نہیں رہے گی ، آر ہو گا یا پار ہو گا۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن جب گیارہ جماعتیں تھیں، اُس وقت پی ڈیم ایم کچھ نہیں کر سکی تو اب تو پیپلز پارٹی بھی ان کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جب فُل فارم میں تھی تب بھی وہ کچھ نہیں کر سکی اور اس وقت بھی پی ڈی ایم کے پلے کچھ نہیں ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے تین چار دوستوں کی وجہ سے وہ نقصان اُٹھائیں گے اور اُٹھا بھی رہے ہیں عمران خان نے اپوزیشن کو مضبوط کیا۔جیسے جیسے مریم نواز اور نواز شریف کا بیانیہ آتا رہا، عمران خان سوا تین سال اتنی مہنگائی اور کرپشن کے باوجود صرف اسی وجہ سے نکال گئے۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک اہم شخصیت کا سامان پیک ہو چکا ہے اور انہوں نے اپنے کزن کو بھی فون کر کے کہہ دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میں کچھ دنوں میں بیرون ملک آؤں۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے اُس شخصیت کے فرسٹ کزن نے بتایا ہے۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف عمران خان کو جانے کی جلدی ہے، اپوزیشن میں اتنی سکت نہیں ہے کہ حکومت کو بھیج سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی اس وقت کچھ لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ اب عمران خان پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے کو کیسے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پنڈی رینج کے بھی دو تین لوگ موجود ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

47 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

59 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago