آگئی تبدیلی، چھا گئی تبدیلی! مہنگائی سے تنگ عوام کو اب ماہانہ کتنے پیسے دیئے جائیں گے؟

لاہور(قدرت روزنامہ) اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کا ماہانہ سبسڈی دینے کا پلان تیار، احساس پروگرام کے تحت حکومت پسماندہ طبقے کو ماہانہ 1000 روپے بطور سبسڈی دے گی۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت 31 ہزار روپے سے کم

آمدن والوں کو 1000 روپے احساس کفالت پروگرام کے تحت دے گی۔ اشیا خوردونوش پر سبسڈی کیساتھ ساتھ عوام کو ماہانہ پیسے بھی ملیں گے۔ یہ رقم کھانے پینے کی اشیا میں سبسڈی کے علاوہ عوام کو دی جائے گی۔حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اس سال 72 ارب روپےکی سبسڈی کا تخمینہ لگایا ہے۔ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یہ سبسڈی اس مالی سال میں دی جائے گی۔ پنجاب حکومت 37 ارب،خیبر پختونخوا 12 ارب روپے، سندھ حکومت 16 ارب اور بلوچستان میں 4 ارب روپے کا سبسڈی پیکج دیا جائے گا۔اسی طرح آزاد جمعوں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 5 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ یہ سفارشات وزیر اعظم پاکستان کو باقاعدہ پیش کردیں گئیں ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

2 hours ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

2 hours ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

3 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

3 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

3 hours ago