شعیب اور ثانیہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز کو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2019 میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، وہ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

وہ پاکستان ٹیم کو کرکٹ میں متعدد فتوحات سے ہمکنار کروانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے اور فائنل میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ مردِ بحران بھی ثابت ہوئے تھے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا بھارت ٹینس کا سب سے بڑا نام ہیں، انھوں نے اکیلے ہی بھارت کو ٹینس کی دنیا میں متعارف کروادیا۔

ثانیہ اس وقت لندن میں موجود ہیں، وہ حال ہی میں ہونے والے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے لندن گئیں تھیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago