(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہی حالات رہے تو ملک کا غریب طبقہ پس جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ بجلی مہنگی ہو تو وزیر اعظم چور ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے پورا پاکستان احتجاج کرے ، یہی حالات رہے تو ملک کا غریب پس جائے گا ، عمران خان نے ہر چیز پر جھوٹ بولا ، یوٹرن لیا اور وہی کیا جو چاہتے تھے۔
ایاز صادق نے کہا کہ مودی اگر وزیراعظم بنے گا تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے ، عمران خان مودی کے ترلے کرتے ہیں وہ فون نہیں اٹھاتا ،عمران خان امریکی صدر کے ٹیلی فون کا انتظار کرتا رہا ، عمران خان کی سوچ کٹوں ، انڈوں اور مرغیوں تک محدود ہے ، یہ وہ وزیراعظم ہے جو سی پیک کو بند کررہاہے ، کبھی مریم کبھی شہباز شریف کبھی حمزہ شہباز تو کبھی جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نیازی نیب کا نیا قانون لایا جو وزراء اور ہر کمیٹی میں لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہاہے ، جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگا ہم ہر جگہ مزاحمت کریں گے ، وزیر اعظم اب آپکو جیل کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ آپ کا مقدر جیل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے شوہر ظہیر اقبال کو دنیا کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…