وزیراعظم ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، فرخ حبیب

(قدرت روزنامہ)وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے ، آج ہماری آئی ٹی کی برآمدات کئی گنا بڑھ چکی ہیں ، انہوں نے آج تک بجلی بنائی نہیں لیکن ہمیں بجلی گھروں کا کرایہ دینا ہے .

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوام کو گراں فروشوں اور ٹینکر مافیا سے بچائیں ، ہم 70 فیصد دالیں درآمد کرتے ہیں ، جام کمال کا معاملہ بی اے پی کا اندرونی معاملہ ہے انہوں نے خود ہی اسے سلجھانا ہے . وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد پکا ہے، ہم سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں . اس سے قبل وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرڈیننس پارلیمنٹ میں آئےگا ، تجاویزدینی ہیں تودےدیں . انہوں نے کہا تھا کہ کرپشن کرپشن ہوتی ہےایک روپےکی ہویاایک ارب کی ، نیب آرڈیننس میں ترمیم کےذریعےپارلیمنٹ کومزیدمضبوط کیا ، نیب اوراحتساب کومزیدمضبوط کریں گے ، ہم نےجعلی دستاویزات جمع کروائے نہ ہی جھوٹےبیانات دیے . وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازایون فیلڈکیس میں سزایافتہ ہیں ، شہبازشریف کومشاورت کابہت شوق ہے ، آپ سےمشاورت کی فرمائش ہم پوری نہیں کرسکتے ، شہبازشریف پر7ارب روپےٹی ٹیزکاکیس چل رہاہے ، پاپڑ،ریڑھی اورکباڑیوں نےانکےاکاؤنٹس میں پیسےبھیجے ، شہبازشریف اورانکےاہلخانہ پرنیب کیسزہیں . فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ن لیگ نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ کی ، ان کی کرپشن پرفلمیں بھی بنی ہوئی ہیں ، کرپشن سےرنگےہاتھ کس اندازسےہمیں سبق سکھارہےہیں ، این آراوکےپیچھےچھپنےوالےکبھی احتساب کےحق میں نہیں تھے ، اپوزیشن والےنیب کوناکام ادارہ بناناچاہتےتھے ، پروٹیکشن آف اکنامی ایکٹ 1999کےذریعےڈاکاڈالاگیاتھا . انہوں نے کہا تھا کہ نیب آرڈیننس پرتنقید کرنےوالے1999کےایکٹ پرشرمندہ ہوں ، اپوزیشن نےنیب آرڈیننس میں ترامیم کیلئے34تجاویزدیں ، اپوزیشن کی تجاویزاین آراوکیلئےتھیں . وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی تجاویزسےنیب کےپاس اختیارات ہی نہ رہتے ، یہ توکہتےہیں جب تک مشاورت جاری ہےنیب بندکردیں . . .

متعلقہ خبریں