وزیراعظم ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، فرخ حبیب

(قدرت روزنامہ)وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے ، آج ہماری آئی ٹی کی برآمدات کئی گنا بڑھ چکی ہیں ، انہوں نے آج تک بجلی بنائی نہیں لیکن ہمیں بجلی گھروں کا کرایہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوام کو گراں فروشوں اور ٹینکر مافیا سے بچائیں ، ہم 70 فیصد دالیں درآمد کرتے ہیں ، جام کمال کا معاملہ بی اے پی کا اندرونی معاملہ ہے انہوں نے خود ہی اسے سلجھانا ہے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد پکا ہے، ہم سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرڈیننس پارلیمنٹ میں آئےگا ، تجاویزدینی ہیں تودےدیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کرپشن کرپشن ہوتی ہےایک روپےکی ہویاایک ارب کی ، نیب آرڈیننس میں ترمیم کےذریعےپارلیمنٹ کومزیدمضبوط کیا ، نیب اوراحتساب کومزیدمضبوط کریں گے ، ہم نےجعلی دستاویزات جمع کروائے نہ ہی جھوٹےبیانات دیے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازایون فیلڈکیس میں سزایافتہ ہیں ، شہبازشریف کومشاورت کابہت شوق ہے ، آپ سےمشاورت کی فرمائش ہم پوری نہیں کرسکتے ، شہبازشریف پر7ارب روپےٹی ٹیزکاکیس چل رہاہے ، پاپڑ،ریڑھی اورکباڑیوں نےانکےاکاؤنٹس میں پیسےبھیجے ، شہبازشریف اورانکےاہلخانہ پرنیب کیسزہیں۔

فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ن لیگ نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ کی ، ان کی کرپشن پرفلمیں بھی بنی ہوئی ہیں ، کرپشن سےرنگےہاتھ کس اندازسےہمیں سبق سکھارہےہیں ، این آراوکےپیچھےچھپنےوالےکبھی احتساب کےحق میں نہیں تھے ، اپوزیشن والےنیب کوناکام ادارہ بناناچاہتےتھے ، پروٹیکشن آف اکنامی ایکٹ 1999کےذریعےڈاکاڈالاگیاتھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نیب آرڈیننس پرتنقید کرنےوالے1999کےایکٹ پرشرمندہ ہوں ، اپوزیشن نےنیب آرڈیننس میں ترامیم کیلئے34تجاویزدیں ، اپوزیشن کی تجاویزاین آراوکیلئےتھیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی تجاویزسےنیب کےپاس اختیارات ہی نہ رہتے ، یہ توکہتےہیں جب تک مشاورت جاری ہےنیب بندکردیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

55 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

1 hour ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

1 hour ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

1 hour ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

2 hours ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

2 hours ago