مذہبی جماعت کے کارکنوں کا احتجاج، لاہور میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند، سڑکیں بلاک

لاہور(قدرت روزنامہ) مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث لاہور میں سڑکیں بلاک ہو گئیں اور مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لاہور اسلام آباد موٹروے کو بھی تمام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

مذہبی جماعت کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ اورٹریفک کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہے جبکہ چھ مقامات پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے جن میں سمن آباد، سبزہ زار، شیرا کوٹ، نواں کوٹ ،اقبال ٹاؤن، گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔

بابو صابو سے سکیم موڑ، سکیم موڑ سے یتیم خانہ ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گرفتار کریں گے جبکہ مذہبی جماعت کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکیں گے۔

دوسری جانب مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر جڑواں شہروں کی پولیس نے فیض آباد انٹرچینچ کو چاروں اطراف سے بلاک کر دیا اور کنٹینروں کے دونوں اطراف مٹی کے ڈھیر لگا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کے 4500 سے زائد اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مذہبی جماعت سے مذاکرات کیلئے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین کی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں راجہ بشارت اور چودھری ظہیرالدین شامل ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق ملک میں امن و امان کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج خود نمائی کے سوا کچھ نہیں اور موجودہ ملکی حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ مظاہرے کرنے والوں کو عوام کے مسائل سے غرض نہیں اور یہ صرف اقتدار سے دوری کے باعث تڑپ رہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

12 mins ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

22 mins ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

32 mins ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

46 mins ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

50 mins ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

52 mins ago