انھوں نے بتایا کہ ہم ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں . وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیلی آرہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم دعا گو ہیں کہ تبدیلیاں دونوں ممالک کے لیے خوشگوار ہوں . بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پورے ملک کا مسئلہ ہے . انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم کا نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو ٹاسک دینا اہم پیش رفت ہے . صوبے میں حالیہ بارشوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں نے 6 اضلاع کو متاثر کیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو 13 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ اسپن بولدک پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہماری فورسز الرٹ ہیں، اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے .
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری چمن بارڈر پر بھجوادی گئی ہے .
متعلقہ خبریں