’عمران صاحب اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں ، عوام کو آپ کا استعفیٰ چاہئے‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کی یقین دہانی، کمیٹی،جھوٹ کی کوئی نئی کہانی نہیں بلکہ قوم کو آپ سے صرف نجات چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو آپ سے نجات چاہئیے ،مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے، عمران صاحب اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں،عوام کو آپ کا استعفیٰ چاہئے،عمران صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں،عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور اور آٹاچینی دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں،عمران صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں،منافع خور، ذخیرہ اندوز اور چوروں کا ٹولہ نظر آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون نہیں ہوسکتا کیونکہ انہیں آپ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے این آر او دے دیا ہے،عمران صاحب آپ صرف اپنے مافیاز، اے ٹی ایمز کےلئے فلاحی منصوبے یقینی بناسکتے ہیں،عمران صاحب آپ نےمہنگائی سے عوام کی جان نکال دی ہے عمران صاحب نے اپنے مافیاز اور اے ٹی ایمز کوآٹا چینی دوائی گیس بجلی لوٹنے کا لائسنس دیا مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، اس کی سرپرستی اور اپنے ہاتھوں منظوری دینے والے سے قوم کو نجات چاہئے عمران صاحب قوم جان گئی کہ آپ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اے ٹی ایمز اور مافیاز کی جیبیں بھرنے کو یقینی بنارہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، عطا تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے…

1 hour ago

جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے…

1 hour ago

آئینی ترامیم و ججز تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب کی وزیراعظم پر تنقید

کہوٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے…

1 hour ago

سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،حافظ نعیم الرحمان

کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی…

2 hours ago

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس…

2 hours ago

راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا,سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے…

2 hours ago